May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/common-garden-pests.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

شمیمہ بیگم نے 2015 میں 15 سال کی عمر میں لندن چھوڑا، دو دوستوں کے ساتھ شام جاکر داعش جنگجو سے شادی کی تھی

داعش کی دلہن کے نام سے معروف شمیمہ بیگم

لندن کی اپیل کورٹ نے برطانوی نژاد خاتون کی جانب سے داعش میں شمولیت کے لیے طالب علم کے طور پر شام جانے کے بعد برطانوی شہریت منسوخ کئے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ برطانوی حکومت نے شام میں ایک حراستی کیمپ میں پائے جانے کے فوراً بعد قومی سلامتی کی بنیاد پر 2019 میں ’’داعش کی دلہن‘‘ کے نام سے معروف شمیمہ بیگم کی شہریت منسوخ کردی تھی۔

شمیمہ بیگم اب 24 سال کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی تھا کیونکہ برطانوی حکام مناسب طریقے سے اس بات پر غور کرنے میں ناکام رہے کہ آیا وہ انسانی سمگلنگ کا شکار تھی یا نہیں۔ اس دلیل کو فروری 2023 میں زیریں عدالت نے مسترد کردیا تھا۔ جمعہ کو لندن کورٹ آف اپیل نے ’’ داعش کی دلہن‘‘ کی اکتوبر میں دائر اپیل کو مسترد کردیا۔

داعش کی دلہن

داعش کی دلہن

جج سو کار نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ محترمہ شمیمہ بیگم کے کیس میں فیصلہ سخت تھا۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ محترمہ شمیمہ بیگم کی اپنی بدقسمتی کی وجہ سے ایسا ہوا۔ لیکن کسی بھی نقطہ نظر سے اتفاق یا اختلاف کرنا اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ ہمارا واحد کام اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ آیا شہریت سے محرومی کا فیصلہ غیر قانونی تھا۔ ہم نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ایسا نہیں تھا۔ جج نے شمیمہ کی اپیل مسترد کردی۔

برطانوی حکومت نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ہوم آفس کے ترجمان نے کہا ہماری ترجیح برطانیہ کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔ ہم ایسا کرنے کے لیے اس عدالتی فیصلے کا بھرپور دفاع کریں گے۔ شمیمہ کے وکلا نے برطانیہ سے شمیمہ اور شام میں رہ جانے والے دیگر افراد کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا اور ایسا کرنے سے انکار کو “شرمناک” قرار دیا ہے۔

وکیل گیرتھ پیئرس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ باقی تمام ملکوں نے اپنے شہریوں کو واپس لے لیا ہے، ان ملکوں میں فرانس، جرمنی، بیلجیم، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ ایک جیسی صورتحال میں ہر ملک نے دیکھا ہے کہ اپنے شہریوں کو واپس لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ اس تناظر میں صرف برطانیہ تنہا کھڑا ہے۔ شمیمہ بیگم 2019 سے الروز کیمپ میں ہزاروں دیگر غیر ملکی خواتین اور بچوں کے ساتھ رہ رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *