May 1, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/common-garden-pests.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ عراق سمیت خطے میں امریکہ اور اس کے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

صدر جوبائیڈن نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے گفتگو کے دوران کی۔

ملاقات میں پورے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے ساتھ ساتھ غزہ کے خلاف تل ابیب کی جارحیت اور اسرائیل پر ایرانی حملے کے بارے میں بات ہوئی۔

السودانی کے ساتھ ملاقات کے دوران بائیڈن نے مزید کہا کہ “امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور ہم جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم جلد از جلد یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں اور جنگ کو روکنا چاہتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق سمیت خطے میں امریکہ اور اس کے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیےکام کر رہے ہیں۔Play Video

اس موقعے پر السودانی نے کہاکہ “ہم فوجی تعلقات سے امریکہ کے ساتھ مکمل شراکت داری کی طرف جانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ امریکہ-عراق تعلقات ایک اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں اور ہمارا مقصد شراکت داری پر بات کرنا ہے”۔

السودانی نے نشاندہی کی کہ “امریکہ کا دورہ ایک حساس وقت کے بعد ہوا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے”۔ انہوں نے وضاحت کی کہ “خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں امریکی اور عراقی خیالات مختلف ہو سکتے ہیں اور ہم بھی جنگ کی توسیع کو روکنا چاہتے ہیں‘‘۔

وزیر اعظم محمد شیاع السودانی امریکی دارالحکومت واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر جو بائیڈن کے علاوہ وزرائے دفاع، خارجہ امور اور خزانہ کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اور متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *