May 5, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/common-garden-pests.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

وزیر پر 1994 کے یہودی مرکز پر بم حملے کا الزام، بم دھماکے کی کبھی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ارجنٹائن کو ایران پر شبہ ہے، انٹرپول سے رابطہ

وزير الداخلية الإيراني أحمد وحيدي - فرانس برس

ارجنٹائن کی وزارتِ خارجہ نے منگل کو کہا کہ ارجنٹائن نے انٹرپول سے کہا ہے کہ وہ 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی کمیونٹی سنٹر پر ہونے والے بم دھماکے میں ایران کے وزیرِ داخلہ کو گرفتار کرے جس میں 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ وزیر احمد وحیدی پاکستان اور سری لنکا کا دورہ کرنے والے ایرانی وفد کا حصہ ہیں اور انٹرپول نے ارجنٹائن کی درخواست پر ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ارجنٹائن نے ان دونوں حکومتوں سے بھی وحیدی کو گرفتار کرنے کو کہا ہے۔

12 اپریل کو ارجنٹائن کی ایک عدالت نے 1994 میں بیونس آئرس میں اے ایم آئی اے یہودی کمیونٹی سینٹر کے خلاف حملے اور دو سال قبل اسرائیلی سفارت خانے کے خلاف بم حملے کا الزام ایران پر لگایا جس میں 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

18 جولائی 1996 کو ہزاروں لوگ یہودی کمیونٹی سینٹر کے سابقہ مقام کے قریب جمع ہوئے جو 1994 میں ایک ٹرک بم دھماکے میں تباہ ہو گیا تھا جس میں بیونس آئرس، ارجنٹائن میں 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ (اے ایف پی)

18 جولائی 1996 کو ہزاروں لوگ یہودی کمیونٹی سینٹر کے سابقہ مقام کے قریب جمع ہوئے جو 1994 میں ایک ٹرک بم دھماکے میں تباہ ہو گیا تھا جس میں بیونس آئرس، ارجنٹائن میں 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ (اے ایف پی)

1994 کے حملے کی کبھی کسی نے ذمہ داری قبول نہ کی یا یہ حل نہیں ہوا لیکن ارجنٹائن اور اسرائیل نے طویل عرصے سے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ نے ایران کی درخواست پر یہ حملہ انجام دیا ہے۔

استغاثہ نے اعلیٰ ایرانی حکام پر حملے کا حکم دینے کا الزام عائد کیا ہے حالانکہ تہران نے اس میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

عدالت نے حزب اللہ کو بھی ملوث کیا اور اے ایم آئی اے کے خلاف حملے کو “انسانیت کے خلاف جرم” قرار دیا جو ارجنٹائن کی تاریخ کا مہلک ترین حملہ تھا۔

وزارتِ خارجہ کے منگل کے بیان میں کہا گیا ہے: “ارجنٹینا 1994 کےحملے کے ذمہ داروں کی بین الاقوامی گرفتاری کا خواہاں ہے جو مکمل استثنیٰ کے ساتھ اپنے عہدوں پر برقرار ہیں۔ اس حملے میں 85 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔”

بیان میں کہا گیا جس پر سکیورٹی کی وزارت نے مشترکہ طور پر دستخط کیے تھے، “ان میں سے ایک احمد وحیدی ہیں جو ارجنٹائن کو اے ایم آئی اے کے خلاف حملے کے ذمہ داروں میں سے ایک کے طور پر مطلوب ہیں۔”

ارجنٹائن میں لاطینی امریکہ کی سب سے بڑی یہودی کمیونٹی ہے جس کے ارکان کی تعداد 300,000 ہے۔ یہ شرقِ اوسط بالخصوص شام اور لبنان سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کی کمیونٹیز کا بھی گھر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *