1 منٹread
سعودی عرب کی تیل کے میدان میں سب سے بڑی کمپنی ‘آرامکو’ نے اپنی چینی شراکت دار ‘رونگ شینگ پیٹرو کیمیکلز’ کے ساتھ ‘جبیل ریفائنری کمپنی’ کے توسط سے ایک مشترکہ تجارتی منصوبے کے لئے کوشش شروع کر دی ہے۔ یہ بات ‘آرامکو’ کی طرف سے ہفتے کے روز بتائی گئی ہے۔
خیال رہے سعودی ‘آرامکو ‘ نے حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو ‘رونگ شینگ’ کے آرامکو’ کی ذیلی کمپنی ‘SASREF ‘میں 50 فیصد حصص کے امکانات کے حوالے سے ہے۔
آرامکو کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت ‘SASREF’میں مائع سے کیمیکل کے توسیعی منصوبے کی ترقی کے لیے بھی بنیاد فراہم ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں ‘آرامکو’ کے ‘رونگ شینگ’ سے ملحق ننگبو ژونگجن میں 50 فیصد حصص کا حصول ممکن ہو جائے گا۔
جولائی 2023 میں ‘آرامکو’ ہالینڈ میں واقع اپنی ذیلی کمپنی آرامکو اوورسیز کمپنی کے حوالے سے بھی BVRongshengکے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے۔