May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/common-garden-pests.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

بوئنگ طیارے کا ہنگامی دروازہ گر جانے کی وجہ سے پائلٹ کو فوری طور پر جہاز واپس ہوائی اڈے کی طرف موڑنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز بوئنگ 767 نے نیو یارک سے ٹیک آف کیا تھا۔ ٹیک آف کرتے ہی پائلٹ کو اطلاع ملی کہ ہنگامی دروازہ گر گیا ہے۔

ہنگامی دروازہ کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی ہوائی اڈے کو بتایا گیا کہ جہاز کو ہنگامی طور پر لینڈ کرانا ہے۔ ہوائی جہاز کمپنی ڈیلٹا نے بتایا کہ ‘ٹیک آف کرتے ہی پائلٹس کو جہاز کے دائیں جانب سلائڈنگ کی اطلاع ملی۔’

فیڈرل ایسوسی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ ‘پائلٹس نے ہنگامی دروازے کے اطلاع کرتے ہی جہاز کو لینڈ کرانے کے لیے کوشش شروع کر دی تھی۔ نیز جہاز کو بحفاظت لینڈ کرا لیا گیا ہے۔’

ڈیلٹا نے بتایا ہے کہ لاس اینجلس جانے والی پرواز میں 671 مسافر ، دو پائلٹ اور پانچ فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے۔ ان مسافروں کو کیلیفورنیا جانے والے ایک دوسرے جہاز میں بٹھا دیا گیا ہے۔ نیز طیارے کی جانچ کی جا رہی ہے۔’

ایئر لائن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ‘ڈیلٹا’ فلائیٹ کے عملے نے بحفاظت جہاز کو لینڈ کرایا ہے۔ ہمارے صارفین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔’

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *