May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/common-garden-pests.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
متظاهرون بجامعة تكساس الأميركية (أ ف ب)

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں بالخصوص بچوں اور خواتین کی اموات کے رد عمل میں امریکہ میں احتجاج کا دائرہ مزید وسعت اختیار کرگیا ہے۔

امریکہ کی کئی جامعات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ دوسری طرف پولیس نے اب تک تقریبا 200 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

امریکہ بھر میں پھیلنے والی طلبہ کی احتجاجی تحریک کی تازہ ترین کڑی میں پولیس کی طرف سے کئے گئے کریک ڈاؤن میں ہفتے کے روز تقریباً 200 فلسطینی حامی مظاہرین کو تین امریکی یونیورسٹیوں سے گرفتار کیا گیا۔

یہ تحریک دس روز قبل نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع کی گئی تھی اور فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں چھیڑی جانے والی جنگ کی مخالفت میں اس نئی لہرمیں مغربی امریکہ کی کیلیفورنیا ریاست سے کئی تعلیمی ادارے اس میں شامل ہوگئے۔ بعد میں اس کا دائرہ مزید پھیلتے ہوئے شمال مشرقی امریکہ تک پھیل گیا ہے۔

بوسٹن کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں 100 کے قریب فلسطینی حامی مظاہرین کو انسداد فسادات پولیس نے مختصر وقت کے گرفتار کیا۔Play Video

یونیورسٹی نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ “تقریباً 100 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “جن طلباء نے اپنے شمال مشرقی یونیورسٹی کے شناختی کارڈ دکھائے، انہیں رہا کر دیا گیا،” جب کہ “انکار کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا۔”

یونیورسٹی کے مطابق اسرائیل کے خلاف “پرتشدد احتجا” کیمپس میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہفتے کی سہ پہر حالات معمول پرآئے۔

اسی جگہ پر پولیس نے صبح کے وقت ایک “غیر قانونی” کیمپ کو ختم کر دیا تھا، اور یونیورسٹی نے “پیشہ ور منتظمین” پر “طلبہ کے مظاہرے میں دراندازی” کا الزام لگایا تھا۔

دوسری طرف ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی (ASU) میں سکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز 69 افراد کو ایک غیر مجاز کیمپ لگانے کے بعد گرفتار کیا۔ پولیس نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر ASU کے طلباء یا ملازمین نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کے خلاف غیر قانونی مداخلت کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔Play Video

انڈیانا ڈیلی اسٹوڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وسطی امریکہ میں 23 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے انڈیانا یونیورسٹی میں فسادات پر قابو پاتے ہوئے کیمپ کو خالی کردیا۔

اس کے علاوہ کولمبیا یونیورسٹی نے راتوں رات اعلان کیا کہ اس نے اپنے کیمپس کے پارک میں 200 افراد کے لگائے گئے خیموں کو خالی کرنے کے لیے پولیس کی مدد کی درخواست کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *