May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/common-garden-pests.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

میکسیکو کے ایک شخص نے فرانسیسی پرتعیش برانڈ کارٹیئر پر فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک غلطی کی وجہ سے انہوں نے 28 ڈالر میں بالیوں کے دو جوڑے خریدے جن کی قیمت تقریباً 28,000 ڈالر تھی۔

چار ماہ کی جدوجہد کے بعد ڈاکٹر روجیلیو ولاریئل نے کہا کہ آخر کار انہیں زیورات مل ہی گئے جن کے بارے میں انہوں نے الزام لگایا کہ دسمبر میں آن لائن خریداری کے بعد کمپنی نے ڈیلیور کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

انسٹاگرام براؤز کرتے ہوئے انہیں کم قیمت بالیاں نظر آئیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، “میں قسم کھاتا ہوں میرے ٹھنڈے پسینے چھوٹ گئے۔”

ڈاکٹر کے اشتراک کردہ کمپنی کے خط کے مطابق کارٹیئر نے خریداری تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور ولاریئل کو تلافی کے طور پر رقم کی واپسی کے ساتھ شیمپین کی ایک بوتل اور ایک پاسپورٹ ہولڈر پیش کیا۔

لیکن ولاریئل نے انکار کر دیا اور کیس کو میکسیکو کی صارف تحفظ ایجنسی کے پاس لے جانے کا فیصلہ کیا جس نے ڈاکٹر کے حق میں فیصلہ دیا۔

ولاریئل نے اعلان کیا کہ کارٹیئر نے یہ فیصلہ قبول کر لیا۔

انہوں نے لکھا، “جنگ ختم ہو چکی ہے۔ کارٹیئر فیصلے کی تعمیل کر رہا ہے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *