ترکیہ کے ذرائع ابلاغ نے ترک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بدھ کے روز اطلاع دی کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حفاظت پر مامور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا جب کہ دو صدارتی محافظوں سمیت تین دیگر افراد ایک “حادثے” کے دوران زخمی ہو گئے۔
حکام نے تصدیق کی کہ یہ حادثہ ایردوآن کے جنوب مشرقی ترکیہ کے دورے کے دوران صوبہ سرناک میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد ترک صدر کے جنوب مشرقی صوبے کے دورے کے دوران ان کے ساتھ بھیجی گئی تھی۔
حکام نے وضاحت کی کہ گارڈ کے عملے کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ابھی تک کوئی اضافی معلومات نہیں ملی ہیں۔ یہ ایک ٹریف حادثہ ہی ہوسکتا ہے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔